ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان میں دو نوجوانوں کا بہیمانہ قتل

راجستھان میں دو نوجوانوں کا بہیمانہ قتل

Sat, 03 Mar 2018 20:25:49    S.O. News Service

جے پور3مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے الور اور بھرت پور ضلع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں الگ الگ رنجش کے تحت دو نوجوانوں کا مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ بھرت پور ضلع کے کمہیر تھانہ انچارج سیتارام مینا کے مطابق پرانی رنجش کو لے کر ہوئے تنازعہ میں نامعلوم افراد نے جے ونت 26کی لاٹھیوں اور دھاردار ہتھیاروں سے وار کر قتل کر دیا۔واضح ہوکہ مجرم موقع سے فرار ہو گئے جسے تلاش کیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں پولیس نے تین چارلوگوں کی نشان دہی کی ہے۔ ایک اور واقعہ میں الور ضلع کے بھواڑی تھانہ علاقے میں ہولی کو لے کر ہوئے تنازعہ میں حملہ آوروں سے بڑے بھائی کو بچانے آئے نیرج جاٹو 16 کی حملہ آوروں نے لاٹھیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں لاشوں کا آج پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ و ہیں ان دونوں معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔


Share: